لاہور: نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو طلب کر لیا۔ نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو پیر کے روز دوپہر 2 بجے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے اور صاف پانی پراجیکٹ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ نیب تحقیقات کے مطابق صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر علی عمران کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ میں ہدف ہوں، نواز شریف کا ردعمل
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق علی عمران کی ملکیت میں لاہور کے پوش علاقے میں ایک ٹاور کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے صوبہ پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن سپریم کورٹ کا فیصلہ خندہ پیشانی سے قبول کرے، خورشید شاہ
رواں سال فروری میں سپریم کورٹ نے صاف پانی از خود نوٹس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی طلب کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں