بابر اور اظہر کیساتھ مصباح اور یونس کی کمی کو دور کریں گے ، اسد شفیق

بابر اور اظہر کیساتھ مصباح اور یونس کی کمی کو دور کریں گے ، اسد شفیق

لاہور:دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے لگائے گئے کیمپ  کے حوالے سے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ کیمپ اچھاجارہاہےاور تمام شعبوں میں کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار
  

انہوں نے کہا کہ مصباح اوریونس خان کی بہت خدمات ہیں اور دورہ انگلینڈ میں انکی کمی محسوس ہوگی۔ کوشش ہے کہ میں، بابراعظم اور اظہرعلی بیٹنگ کی ذمےداری لیں۔ ہمیشہ پاکستان کی جیت میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں۔انگلش کنڈیشنز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کوانگلش کنڈیشنزکاتجربہ ہے اس کوئی خاص مشکل نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:فاسٹ باؤلر محمد عامر آج اپنی 26 سالگرہ منا رہے ہیں
 
 یاسر شاہ کی انجری کے حوالے سے انہوں نے کہا دورہ انگلینڈ میں یاسرشاہ کی کمی بھی محسوس ہوگی۔ شایداب اوپرکےنمبروں پربیٹنگ کروں اور بڑااسکورکرنےکاموقع ملےگا۔ کوشش ہےون ڈےاورٹی20میں جدید تقاضوں کےمطابق کھیلوں۔انہوں نے کہا کہ  مصباح الحق اوریونس خان کی موجودگی میں میرانمبرچھٹاہی بنتاتھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں