جارح مزاج بلےباز فخر زمان کو آئر لینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرانے کا فیصلہ

03:24 PM, 13 Apr, 2018

لاہور: پاکستان نے فخرزمان کو ڈیوڈ وارنر کی طرح اننگز کے آغاز کا موقع دے کر حریف کو دباؤ میں لانے کا منصوبہ بنا لیا۔

 یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باؤلر محمد عامر آج اپنی 26 سالگرہ منا رہے ہیں
   

ہیڈ کوچ نے اشارہ دیا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز کا دباؤ لینے کے بجائے جارحانہ انداز اپنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آرتھر کے کہنے پر ہی فخرزمان کو ممکنہ ٹیسٹ پلیئرز کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ان کا خیال ہے کہ آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر طویل فارمیٹ میں بھی جارحانہ آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیموں کو دباؤ میں لانے میں کامیاب ہوتے رہے،اسی طرح فخرزمان بھی پاکستان کیلیے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ٹیم میں ایورج کرکٹرز کی کوئی گنجائش نہیں : مکی آرتھر
  

خیال رہے کہ مکی آرتھر کی کوچنگ میں قومی ون ڈے ٹیم نے انگلینڈ میں کئی مضبوط حریفوں کو زیر کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی جیتی،گرین شرٹس عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی نمبر ون ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال زیادہ اچھی نہیں۔یونس خان اور مصباح الحق کا خلا پُرکرنے کیلیے بھی وقت درکار ہے۔ دونوں سینئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی ہی سیریز میں سری لنکا جیسی کمزور ٹیم نے پاکستان کو اس کی پسندیدہ شکار گاہ یو اے ای میں دبوچ لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں