اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

03:18 PM, 13 Apr, 2018

لاہور:کار میں اپنے ڈانس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی اداکارہ نیلم منیر کی خوبصورتی کا ہر کوئی دیوانہ نظر آتا ہے اور ان کے مداح اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ نیلم منیر ’کرکٹر‘ بن گئیں

اب کی بار نیلم منیر نے ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کے سحر میں جکڑنے کا پروگرام بنانے کا فیصلہ کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایسی تصاویر شیئر کردی کہ سوشل میڈیا صارفین آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے اور سب نے اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا سٹا رشام ادریس اہلیہ سمیت کار حادثے میں زخمی

ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان فیشن ویک(ایف پی ڈبلیو ) کے ریمپ پر واک کرکے مداحوں سے خوب داد سمیٹی ۔ریمپ پر واک کرنے کے بعد اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کی جن میں وہ انتہائی خوبصورت اور پرکشش نظر آتی ہیں ۔نیلم منیر نے اس موقع پر نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا جو ان پر خوب جچا ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے دوسری شادی کرلی

خیال رہے کہ قبل ازیں اداکارہ کی گاڑی میں میں ڈانس کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ان کو مداحوں کو جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں