نئی دلی: بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کجری وال کے دفتر میں تین سال کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی رقم چائے ناشتے پر خرچ کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 16-2015 کے دوران نئی دلی کے وزیراعلیٰ کے دفتر میں چائے ناشتے پر 23 لاکھ سے زیادہ کے اخراجات آئے جو مالی سال 17-2016 میں 46 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: شام پر پیش قدمی کی گئی تو ذمہ دار امریکا ہی ہو گا، روس
بھارتی میڈیا کےمطابق مالی سال 18-2017 کے دوران اروند کجری وال کے سی ایم آفس نے چائے ناشتے پر 33 لاکھ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تین سال کے دوران اروند کجری وال کے سفری اخراجات پر تقریباً 12 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں