جی میل کا نیا ورژن چند دنوں میں متعارف کروا دیا جائے گا، گوگل

02:14 PM, 13 Apr, 2018

نیو یارک: دی ورج کی رپورٹ کے مطابق گوگل کا کہنا ہے کہ جی میل ویب کا نیا ڈیزائن ورژن اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کروا دیا جائے گا۔ جی میل کے نئے ورژن میں نئی لُک کے ساتھ تین نئے فیچرز کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی جن میں اسمارٹ ریپلائے، اسنوز ای میل اور آف لائن سپورٹ فیچر شامل ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی فلمی صنعت میں "بالی ووڈ " بھی شامل ہو گیا

اسمارٹ ریپلائے سے صارفین کو فوری جواب دینے کی سہولت حاصل ہوتی ہے جو فی الوقت صرف اسمارٹ فون صارفین کے لیے میسر ہے تاہم جلد ہی یہ جی میل ویب کے لیے بھی دستیاب ہو گا۔

اسنوزنگ الرٹ فیچر کی مدد سے غیر اہم ای میلز یا نا پسندیدہ پیغامات کو وقتی طور پر نظر انداز کیا جا سکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ویب میں سلائیڈ بار کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

 مزید پڑھیں: جعلی خبروں کو ٹوئٹر پر 70 فیصد زیادہ شیئر کیا گیا، رپورٹ

گوگل ترجمان کا کہنا ہے کہ جی میل کے نئے ڈیزائن پر کام کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اسے صارفین استعمال کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں گوگل نے جی میل کیلنڈر بھی تبدیل کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں