بجٹ 2019، کھاد پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کا امکان

02:00 PM, 13 Apr, 2018

کراچی: زرعی پیداوار میں اضافے اور کاشتکاروں کو مراعات دینے کیلئے کھاد پر سیلز ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔ مالی سال 2019 کے بجٹ میں حکومت کاشتکاروں کے لئے کھاد پر عائد سیلز ٹیکس کم کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان کی مالی مشکلات میں کمی ہو گی، موڈیز

ملک میں زرعی پیداوار بڑھانے اور کاشتکاروں کو سپورٹ کرنے کی خاطر حکومت رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال بھی زراعت کے لئے ٹھیک ٹھاک مراعات دینے کا اردہ رکھتی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت مالی سال 2019 میں کھاد کی بوری پر عائد 5 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرنے کا ارادہ کر چکی ہے جس سے کسانوں کو کھاد مزید سستی میسر ہو سکے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ سے آنیوالے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں، جہانگیر ترین

زرعی ماہرین کے مطابق قیمتیں کم ہونے کے باعث کسان کھاد کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں گے جس سے بہتر فصلیں آنے کی توقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں