عدالتی فیصلہ شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا ، طاہر القادری

01:00 PM, 13 Apr, 2018

لاہور : سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے بعد طااہر القادری بھی میدان میں آ گئے اور آتے ہی دبنگ اعلان کر دیا ۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے نواز شریف کیخلاف آنے والے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے جو بویا ہے وہی دونوں ہاتھوں سے کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار  

اپنے بیان میں ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہالارجر بنچ نے متفقہ طور پر آئین کے اہم آرٹیکل کی تشریح کردی ہے، فیصلے سے بدعنوانوں کاپارلیمنٹ میں داخلہ بند ہو جائے گا، عدالتی فیصلہ شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا جکہ ذوالفقار علی بھٹو اور کرپٹ نواز شریف کے کیس میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی تاحیات نااہلی کیخلاف لیگی کارکنان کا احتجاج
   

خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے تحت  نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گہا کہ جو شخص صادق اور امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نااہل قرار دیتا ہے اور جب تک عدالتی ڈیکلریشن موجود ہے نااہلی رہے گی۔یہ سپریم کورٹ بینچ میں شامل 5 ججوں کا متفقہ فیصلہ ہے جس میں جسٹس عظمت سعید شیخ نے اضافی نوٹ بھی لکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں