بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی :بھارتی فلمی صنعت دنیا کی بڑی صنعتوں میں سے ایک جانی جاتی ہے جبکہ اس میں کام کرنیوالے ستاروں کے بارے میں بھی آئے دنوں حیرت انگیز خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔سالہا سال سے بالی ووڈ میں کپور خاندان کا راج ہے جبکہ بالی ووڈ میں بھی سیاست کی طرح خاندانی وراثت کا عمل دخل دیکھنے میں آتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی فلمی صنعت میں "بالی ووڈ " بھی شامل ہو گیا

اسی سلسلے میں ماضی کی خوبرو اور چلبلی اداکارہ کرشمہ کپور کی بیٹی بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ہر طرف چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ سمیرا بھی اپنی ماں کی طرح بالی ووڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار ہے۔یہ ساری خبریں اس وقت سامنے آئیں جبکہ اداکارہ نے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں دونوں ماں بیٹی ایک ساتھ ایئرپورٹ سے باہر نکل رہی ہیں جبکہ 13 سالہ سمیرا نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور بلیو جینز زیب تن کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 30 سال سے زائد خاتون سے شادی کرنے پر 20 ہزار ریال کا اعلان

سمیرا کی تصاویر جیسے ہیں شیئر کی گئیں تو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئیں جبکہ مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا جبکہ سمیر ا نے اپنی ماں کی طرح بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی تاریخ کا پہلا فیشن ویک شروع ہو گیا

یہ بھی پڑھیں:معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے دوسری شادی کرلی

خیال رہے کہ 13 سالہ سمیرا ان دنوں اپنی تعلیم میں مصروف عمل ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے سمیرا کو اپنی ماں کرشمہ کپور کی ہوبہو کاپی قرار دیا اور مشورہ دیا کہ وہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کرے پھر بالی ووڈ میں کام کرے جبکہ کچھ نے سمیرا کے نقش نین کو ہیروئن بننے کیلئے نامناسب قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ امور خانہ داری میں ہی دلچسپی لے تو ان کے لئے اچھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں