اسلام آباد: ایوان بالا نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور کر لیا۔ سینیٹ کے اجلاس میں پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جو ایوان میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے پیش کی۔
ایوان بالا میں سینیٹر عبدالقادر بلوچ نے سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار وفاق کے زیر انتظام علاقے فاٹا تک بڑھانے کے لیے ’فاٹا دائرہ کار بل 2017‘ پیش کیا ۔
مزید پڑھیں: نواز شریف اور جہانگیر ترین تاحیات نااہل قرار
جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ نے مخالفت کی اور ایوان سے بائیکاٹ کر دیا۔ تاہم ایوان بالا میں پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور تحریک انصاف نے احتجاج کرنے والی دونوں جماعتوں کی غیر موجودگی میں بل منظور کر لیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں