اسلام آباد: سابق پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، گزشتہ روز ان کی رسم حنا کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کے دوست احباب اور کچھ شوبز ستاروں نے شرکت کی۔
ان تصاویر میں عائشہ خان نے روایتی سبز اور پیلے رنگ کا انتخاب نہیں کیا بلکہ کولڈن اور میرون رنگ کے امتزاج سے لباس زیب تن کیا ہے جبکہ میجر عقبہ حدید ملک نے سفید شلوار قمیض زیب تن کر رکھی ہے ۔
عائشہ خان کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور مداح ان کی نئی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عائشہ خان نے اپنے منگیتر کی تصویر مداحوں سے شیئر کر دی
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا، جس کے کچھ دن بعد انہوں نے اپنی اور اپنے منگیتر کی تصویر پوسٹ کرکے تمام مداحوں کو شادی کی اطلاع دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا
خیال رہے کہ عائشہ خان کے ہونے والے شوہر عقبہ حدید ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں۔ مییجر عقبہ حدید ملک، برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں