سپریم کورٹ سے آنیوالے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں، جہانگیر ترین

سپریم کورٹ سے آنیوالے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں، جہانگیر ترین

اسلام آباد: عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے اپنے ردعمل میں کہا کرپشن کرنے اور جھوٹ والے کو تاحیات نااہل ہونا چاہیئے جبکہ میرے اور نواز شریف کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے کیونکہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ کی اور میرے پاس منی ٹریل ہے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ وہ سپریم کورٹ سے آنیوالے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا جس کے تحت نواز شریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا۔

واضح رہے گذشتہ برس 15 دسمبر کو عدالت عظمیٰ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں