سوشل میڈیا سٹار شام ادریس اہلیہ سمیت کار حادثے میں زخمی

سوشل میڈیا سٹار شام ادریس اہلیہ سمیت کار حادثے میں زخمی
کیپشن: تصویر :سوشل میڈیا

لاہور:سوشل میڈیا کے معروف سٹار اور یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے شہرت پانے والے شام ادریس اور ان کی اہلیہ کا کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 30 سال سے زائد خاتون سے شادی کرنے پر 20 ہزار ریال کا اعلان

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شام ادریس کے آفیشل اکاﺅنٹ سے ٹریفک حادثے کی تصدیق کی گئی ۔شام ادریس اپنی اہلیہ کے ساتھ گزشتہ روزعلی الصبح جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی ایک اور کار سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی تاریخ کا پہلا فیشن ویک شروع ہو گیا

حادثہ اتنا شدید تھا کہ شام کو دائیں ہاتھ، ٹانگ اور زبان پر شدید چوٹ آئی جس سے بہت دیر تک ان کے منہ سے خون ٹپکتا رہا جبکہ حادثے میں ان کی اہلیہ فروگی کو بھی چوٹیں آئی تاہم وہ اس قدر زخمی نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سب کچھ چھوڑ سکتی ہوں لیکن اداکاری کو چھوڑنے بارے سوچ بھی نہیں سکتی،کرینہ کپور خان
حادثے کے وقت کار میں شام کا دوست بھی موجود تھا جس کوبھی چوٹیں آئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے تینوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی اور بعد ازاں انہیں ہسپتال داخل کرا دیا جہاں تینوں کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مداح ”سوشل میڈیا اسٹیٹس“ کو ان کی صحت سے متعلق خبر نہ سمجھیں، ترجمان عرفان خان

شام ادریس کی جانب سے جاری کئے گئے ٹوئٹر پیغام میں ان کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ”شام،فروگی اور چچی صبح 6 بجے کار حادثے کا شکا رہوگئے تھے،جبکہ ان کو معمولی چوٹیں آئی جن کے بعد خون نکلنے کی وجہ سے ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔برائے مہربانی ان کی صحت کے لئے دعا کریں جبکہ ہم آپ کو جلد کی تمام تفصیلات سے آگاہ کریں گے“۔