کراچی:معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن نے دوسری شادی کرلی جبکہ ایک ٹوئٹر صارف کے سوال پر اقرار الحسن نے اپنی شادی کا اعتراف بھی کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں 30 سال سے زائد خاتون سے شادی کرنے پر 20 ہزار ریال کا اعلان
تفصیلات کے مطابق ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے جب اقرار الحسن سے پوچھا گیا کہ ٹی وی اینکر فرح یوسف ان کی فیملی کے ساتھ کیا کررہی ہے تو نجی ٹی وی چینل کے میزبان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فرح یوسف ان کی دوست نہیں بلکہ بیوی ہے جبکہ وہ اپنی دونوں بیویوں اور بیٹے کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں۔
اقرار الحسن کی دوسری شادی کی خبر اس وقت سامنے آئی جب اینکر نے اپنی فیملی کے ساتھ غیر ملکی دورے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی تو مشال خان نامی خاتون صارف نے فرح یوسف کی اور اقرار الحسن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی تاریخ کا پہلا فیشن ویک شروع ہو گیا
یہ بھی پڑھیں:سب کچھ چھوڑ سکتی ہوں لیکن اداکاری کو چھوڑنے بارے سوچ بھی نہیں سکتی،کرینہ کپور خان
”اقرار الحسن بھائی برائے مہربانی ذرا اس کی وضاحت تو کردیں؟؟؟ جس پر ٹی وی اینکر نے جواب دیتے ہوئے اپنی دوسری شادی کے بارے بتایا اور کہا کہ
”وضاحت؟؟ وہ میری بیوی ہے اور اس ٹور پر وہ میرے ساتھ تھی۔کیا کوئی ایشو ہے؟؟ اقرا ر الحسن کے مداح کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر وہ آپ کی بیوی ہے تو آپ اپنے مداحوں سے اس بات کو پوشیدہ کیوں رکھ رہے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں:مداح ”سوشل میڈیا اسٹیٹس“ کو ان کی صحت سے متعلق خبر نہ سمجھیں، ترجمان عرفان خان
جس کے جواب میں اقرار الحسن نے اپنی دونوں بیویوں اور بیٹے پہلاج کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”کیا چھپا رہا ہوں؟؟ آپ ضرور مذاق کررہی ہیں۔یہ جواب ہے ۔میری دونوں بیویاں اور میرا بیٹا۔“
Hiding ?? You must be kidding. Here’s the answer. My both wives and my son :) pic.twitter.com/ulSn0LYGjT
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) April 10, 2018
اقرار الحسن کی جانب سے جواب کے بعد ناقدین کو تو جیسے چپ ہی لگ گئی جبکہ اقرار الحسن کی دوسری بیوی فرح یوسف جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل میں بطور اینکر کام کررہی ہیں نے بھی اقرار الحسن نے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرکے اس شادی کی تصدیق کردی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں