لندن : باکسنگ کِنگ رِنگ میں اترنے کے لیے تیار ، عامر خان نے اگلی فائٹ کے لیے پریکٹس شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گھریلو فائٹ ختم کر کے رنگ میں اترنے کی تیاری شروع کر دی ، پریکٹس کا آغاز کر دیا۔
عامرخان نے اصل مقابلے کی تیاری پکڑ لی ، باکسنگ کنگ نے پھر سے گلوز پہن لیے اور مکے بازی کی مشق شروع کر دی۔
اکیس اپریل کو عامرخان فل لوگریکو سے ٹکرائیں گے ، عامر خان تقریبا دو سال بعد رنگ میں اتریں گے۔