امریکامیں پہلی مسلم جج شیلا عبدالسلام کی پرسرار موت پر نیا انکشاف

11:28 PM, 13 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک:  امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کا نیا انکشاف، پہلی امریکی مسلم جج شیلا عبدالسلام کی موت ممکنہ طور پر خود کشی ہے۔

نیویارک کے دریائے ہڈسن سے ملنے والی جج شیلا عبدالسلام کی لاش ممکنہ طور پر خود کشی ہے۔ 65سالہ جج منگل سےلاپتہ تھیں، لاش کی شناخت اہل خانہ نے کی۔
تحقیقاتی ٹیم کے مطابق شیلا عبدالسلام کےجسم پر بظاہرکوئی چوٹ کانشان نہیں لیکن موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گی۔
شیلا نیویارک کورٹ آف اپیلز میں خدمات انجام دینےوالی امریکا کی پہلی مسلم خاتون جج تھیں جن کاتقرر چار برس پہلے کیاگیا۔

مزیدخبریں