واشنگٹن: امریکا نے افغانستان میں پہلی مرتبہ نان نیوکلئیر بم گرا دیا، پینٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ کے مطابق امریکی فوج نے 16 سالہ جنگ کے دوران پہلی مرتبہ افغانستان میں نان نیوکلئیر بم کا استعمال کیا جسے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع ایچن کی پہاڑیوں پر 11 ٹن بارودی مواد سے لیس جی بی یو 43 نامی بم سے داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔پینٹاگون کے مطابق نان نیوکلئیر بم کا مختصر نام ”مدر آف آل بمز“ ہے جب کہ فضائیہ میں اسے میسو آرڈیننس ایئر بلاسٹ بم کہا جاتا ہے۔
امریکا نے افغانستان میں نان نیوکلئیر بم گرا دیا
11:06 PM, 13 Apr, 2017