سلویسٹر کا فلم سٹوڈیو کےخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

11:01 PM, 13 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : ہالی وڈ میں ایکشن فلموں کے معروف اداکار سلویسٹر سٹالون وارنر برادرز سٹوڈیو کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر رہے ہیں۔ سلویسٹر سٹالون کے مطابق وہ 1993ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ”ڈیمولیشن مین“ کے منافع کے حصہ دار ہیں۔

”ڈیمولیشن مین“ نے باکس آفس پر کم سے کم 125 ملین ڈالر کمائے اور وارنر برادرز سٹوڈیو کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت وہ اس میں سے 15 فیصد کے حصہ دار ہیں۔
سلویسٹر سٹالون کے وکلاءکا کہنا ہے کہ موشن پکچر سٹوڈیوز معروف لالچی ہیں اور وارنر برادرز گذشتہ کئی سالوں سے ان کے پیسے پر بغیر کسی جواز کے بیٹھے ہیں۔ دوسری جانب وارنر برادرز نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں