لندن:برطانوی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں درختوں کی 60 ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں قائم بوٹونک گارڈنز کنزرویشن انٹرنیشنل کے سائنس دانوں نے اپنی ریسرچ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت درختوں کی60 ہزار65 اقسام پائی جاتی ہیں ۔ جن میں سے 8 ہزار 715 ایسی اقسام برازیل میں پائی جاتی ہیں جن میں سے 4 ہزار کے قریب اقسام کسی اور مقام پر دستیاب نہیں۔
شمالی امریکا میں درختوں کی 14 سو اقسام ہیں۔تنزانیہ میں چند ماہ پہلے درختوں کی ایک قسم کیرومیا گیگاس دریافت کی گئی ہے، دنیا بھر میں اس نسل کے صرف 6 درخت ہیں جوتنزانیہ میں ہی موجود ہیںجبکہ قطب شمالی میں ایک بھی درخت نہیں پایا جاتا۔