ممبئی : ودیا بالن کی 14 اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم بیگم جان میں چنکی پانڈے کبیر کے نام سے ولن کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اپنے آپ کو اس کردار میں ڈھالنے کیلئے چنکی پانڈے نے بھرپور محنت کی اور ایسا حلیہ اپنایا کہ دیکھ کر کسی کو بھی یقین نہیں آیا۔
چنکی پانڈے کا کہنا تھا کہ ہاﺅس فل ریلیز ہونے کے بعد میرا بیگم جان کیلئے آڈیشن کیا گیا لیکن سیٹ پر موجود لوگوں کے تاثرات دیکھ کر محسوس ہوا کہ یہ فلم مجھے نہیں ملے گی۔سرجیت مکھرجی (فلم ڈائریکٹر) نے میرے اندر چھپی برائی کو دیکھا اور انہوں نے روایتی چنکی پانڈے کو ختم کرکے میری شخصیت کا منفی پہلو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا ، اسی وجہ سے اس نے مجھے بیگم جان میں کاسٹ کیا۔