ممبئی : فلمساز کبیر خان نے اپنی فلم میں ہریتک روشن اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کی تردید کر دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ کترینہ اور ہریتک میرے اچھے دوست ہیں اور میں ان سے کئی معاملات پر بات چیت کرتا ہوں۔ نئی فلم کے حوالے سے تمام خبریں غلط ہیں۔
میں ان دنوں ایک ویب سیریز پر کام کر رہا ہوں۔ میری فلم ”ٹیوب لائٹ“ عید پر ریلیز ہو گی۔