اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پر قبل ازوقت انتخابات کے لیے دبا ﺅ نہیں ڈالا جاسکتا ، عام انتخابات قبل ازوقت کرانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، قبل ازوقت انتخابات کا اعلان وزیراعظم کی صوابدید ہے پاناما کا فیصلہ آئے گا تو دیکھیں گے ہرفیصلہ صدیوں تک یاد رکھا جاتا ہے۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کا اب روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوا کرے گا دوسرا فیصلہ یہ ہوا ہے کہ سب سے پہلے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے 9قوانین کو یکجا کرنے کا کام مکمل کیا جائے تا کہ 9قوانین کو یکجا کرنے کے بعد ایک ہی رول بنے اجلاس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف سٹیک ہولڈر سے آنے والی تجاویز پر جلد کام مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کے اس ہفتہ میں تین اجلاس ہوئے ہیں اب اس کے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوا کریں گے انہوں نے کہا کہ مین کمیٹی کے 22اور ذیلی کمیٹی کے 81اجلاس ہو چکے ہیں ہم نے دسمبر کے اواخر میں اپنی دوسری رپورٹ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں دی تھی اور معزز اراکین سے گزارش کی تھی کہ اگر مذید تجاویز ہوں تو ایک ماہ کے اندر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بھجوا دیں مختلف جنرل پبلک ، اداروں اور معزز ممبران پارلیمینٹ کی جانب سے مذید 631تجاویز موصول ہوئیں ذیلی کمیٹی کے کنوینئر زاہد حامد نے 12اجلاس کیے ہیں ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اس قانون کو جو بل کی صورت میں پیش کرنا ہے اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔