خورشید محمود قصوری نے دو ٹوک الفاظ میں بھارت کو خبردار کر دیا

08:42 PM, 13 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے  کہ بھارت یہ بات لکھ لے وہ کبھی پاکستان کو دنیا میں تنہا نہیں کر سکتا۔

سابق وزیر ِ خارجہ خورشید محمود قصوری نے دو ٹوک الفاظ میں بھارت کو خبردار کر دیا، پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا بھارتی خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
نئی دہلی میں بھارتی ٹی وی چینل سے انٹرویو کے دوران بھارتی اینکر قصوری صاحب سے کلبھوشن کی جان چھڑوانے کے لیے مختلف راستے بھی پوچھتا رہا۔
خورشید قصوری نے واضح کر دیا کہ پاکستان میں تمام ادارے اپنے اپنے دائرے میں آزادانہ کا م کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں