امرتا سنگھ نے بیٹی سارہ علی خان کو فلم میں قابل اعتراض لباس پہننے اور بولڈ مناظر کی عکس بندی کرانے سے روک دیا

امرتا سنگھ نے بیٹی کو فلم میں قابل اعتراض مناظر کی عکسبندی سے روک دیا

08:32 PM, 13 Apr, 2017

ممبئی: امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان فلم نگری میں ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے سیکوئل سے فنی سفر کا آغاز کرنے جارہی ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ اورشوٹنگ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان میں تاخیر کی جارہی ہے جس کی وجوہات بھی سامنے آگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ نے بیٹی سارہ علی خان کو پہلی ہی فلم میں قابل اعتراض لباس زیب تن کرنے اور بولڈ مناظر کی عکس بندی سے روک دیا ہے جب کہ سارہ کی والدہ کے اعتراض کے بعد کرن جوہر نے بھی اسکرپٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے قابل اعتراض مناظر نکالنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

کیوں کہ وہ فلم کی کاسٹ کے اعلان میں مزید تاخیر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب امرتا سنگھ کا کہنا تھا کہ سیف سے طلاق کے بعد میری طرح سارہ بھی پٹودی خاندان کا حصہ نہیں ہے اسی لیے وہ ان کے خاندان کے نقش قدم پر ہر گز نہیں چلے گی جب کہ میں سارہ کو جسم کی نمائش کے بجائے صحیح اداکارہ بنانے کی خواہش مند ہوں۔واضح رہے کہ سیف علی خان کے پہلی اہلیہ امریتاسنگھ سے 2 بچے ہیں جس میں سارہ علی خان اور ابراہیم شامل ہیں۔

مزیدخبریں