گڑ کا استعمال دمہ، کھانسی، نظام ہضم کی اصلاح میں معاون

08:31 PM, 13 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گڑ کا استعمال دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے مارنے،نظام ہضم کی اصلاح اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔

یونیورسٹی آف نوٹنگھم کے ماہرین کے مطابق گڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ گڑ کا مزاج گرم ہوتا ہے جبکہ پرانا گڑ خشک ہے جب کہ نیا گڑ دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین قرار دیا گیا ہے۔

گڑ نظام ہضم کی اصلاح کرتا اور گیس کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔ حافظہ تیز کرنے اور یادداشت بڑھانے میں گڑ کے حلوہ کا استعمال بہترین ہے۔ گڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے۔

جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے اور گھٹنے کے درد سے نجات کے ساتھ سوجن بھی کم کرتا ہے۔

مزیدخبریں