لاس اینجلس: معروف ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کی اہلیہ امل علم الدین امید سے ہیں اور ان کے ہاں آئندہ چند ہفتوں کے دوران بچے کی ولادت متوقع ہے۔ ان کے بچے کی پیدائش کے وقت اٹھنے والے بھاری بھرکم اخراجات کی تفصیلات سامنے آئی ہے۔ امل علم الدین کے ہاں جون میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ جوڑے نے بچے کی پیدائش کےلئے احتیاطاً دو مقامات پر ہسپتالوں میں کمرے بک کرائے ہیں۔ چیلسی میں جناح کنگسٹن ہسپتال اور لندن میں ویسٹ منسٹر میں ایک ہسپتال میں جگہ مختص کی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران انہیں 5 لاکھ 88 ہزار ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔
امل کلونی کی دو کمپنیاں بھی اس موقع پر لاس اینجلس میں 30 ہزار امریکی ڈالر خرچ کریں گی۔ عالمی شہرت یافتہ جوڑا 5 ہزار ڈالر کی رقم اطالوی مالشی کو ادا کرے گا۔ جبکہ 10 ہزار جارج کالونی کے پسندیدہ اطالوی شیف ریکارڈو دی برا کوادا کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق جب سے امل امید سے ہیں ان کی دیکھ بحال پر دوخواتین مامور ہیں جنہیں سالانہ 4 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی جائے گی۔