گورارنگ اب خواب نہیں،حقیقت بن گئی

گورارنگ اب خواب نہیں،حقیقت بن گئی

07:48 PM, 13 Apr, 2017

کراچی: تین ماہ میں پچھتر ہزار روپے کے انجکشنز رنگ گورا کرنے کا سہ ماہی نسخہ آگیا۔ لیمو اور کھیرے کے بعد رنگ نکھارنے کے لیے لڑکیاں اب وائٹننگ کے ٹیکے بھی لگوا رہی ہیں ۔گوری رنگت پانےکےلئےاچھی بھلی لڑکیاں دیوانی ہوگئی ہیں۔

پہلے تو بس ادکا رکا سیلیبریٹیزبخار کاشکار تھیں اب تو عام لڑکیاں بھی وائٹننگ انجکشنز لگوارہی ہیں۔تین ماہ میں پچھتر ہزارروپےکےگلوٹاتھائیون نامی انجکشنز سے رنگ گورا تو ہوجائے گا لیکن اس کی گارنٹی کاعلم نہیں ہے۔سمجھدار فنکار تو کہتے ہیں کہ حسن سادگی میں ہے،کریمزاورانجکشنز میں نہیں۔

مزیدخبریں