اسلام آباد: پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کے دوران اے این پی کے سینیٹر الیاس بلور کی طبیعت خراب ہو گئی۔ انہیں پولی کلینک اسپتال داخل کرا دیا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ الیاس بلور کا بلڈ پریشر کم ہو گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔ الیاس بلور کو پولی کلینک کے آفیسرز وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب رہنما اے این پی غلام احمد بلور نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلاک شناختی کارڈ کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔ ابھی احتجاج کا یہ پہلا مرحلہ ہے مطالبات پورے نہ ہوئے تو دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔
واضح رہے عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پختونوں کے بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے دھرنا دیا ہوا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں