لاہور: سعید اجمل، محمد حفیط، ثقلین مشتاق اور شعیب اختر سمیت کئی بڑے ناموں کے بولنگ ایکشن پر اعتراضات اٹھے تو تمام ہی کھلاڑیوں کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے بیرون ملک پرواز لینا پڑی مگر پی سی بی اور لاہور میں قائم نجی تعلیمی ادارے کی کاوش سے اب یہ مرحلہ پاکستان میں ہی مکمل ہو جائے گا۔
چیرمین پی سی بی شہریار خان کی ہدایت پر گذشتہ 8 سال سے بند پڑی بائیو میکنکس لیب پر گذشتہ سال دوبارہ کام شروع کیا گیا۔ پاکستان کے دو نمائندگان گذشتہ ماہ ساؤتھ افریقہ پہنچے جہاں آئی سی سی حکام نے پاکستانی نمائندگان کو بائیو میکنک لیب کے بارے میں آفیلشلز پروٹوکولز سے آگاہ کیا۔
قومی بائیو میکنک لیب میں 16 ہائی سپیڈ انفراریڈ جبکہ 2 ہائی سپیڈ کیمرے کسی بھی باؤلر کے بازو کا خم دیکھنے کیلئے آنکھ جمائے ہوں گے۔ لیب کیلئے انڈور ہال بھی موجود ہے۔ برسبین، کارڈف، پریٹوریا، چنائی اور لوف برا کے بعد لاہور میں قائم یہ لیب آئی سی سی سے منظور شدہ چھٹی لیب ہو گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں