کلبھوشن یادیو کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، عسکری قیادت پُرعزم

04:42 PM, 13 Apr, 2017

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر غور کیا گیا .

کورکمانڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کے خلاف کارروائیوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

واضح رہے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ کلبھوشن یادیو بھارتی نیول کمانڈر کو 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

کلبھوشن یادیو کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی تھی جبکہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے کلبھوشن یادیو کو سزا سنائی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجرم کی سزائے موت کی توثیق کر دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں