ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا اپنے کرئیرکی پہلی فلم “اسٹوڈینٹ آف دی ائیر” کے بعد کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے جب کہ اب اداکارہ کی تعریف مداحوں کے علاوہ بڑے اداکار سمیت ہدایتکار بھی کرتے ہیں اور اب انہوں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
برطانوی جریدے فوربز کی جانب سے ایشیا کے ان 300 لوگوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں خوب کامیابی سمیٹی۔
فہرست میں بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ان کی ترقی کی راہ میں ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ فوربزکی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو جاری کی گئی فہرست میں 20 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
میگزین کے مطابق عالیہ بھٹ نے ایسی 20 فلموں میں کام کیا ہے جنہوں نے اچھی کمائی کی جب کہ ان 20 فلموں میں سے 6 فلموں نے ریلیز کے بعد کچھ ہی دنوں میں کھڑکی توڑ بزنس بھی کیا۔
اس کے علاوہ میگزین نے اداکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد کو بھی واضح کیا ہے جو ان کی اداکاری کے دیوانے ہیں جب کہ اداکارہ کو اس فہرست میں محض 18 سال کی عمر میں کرئیر کے شاندار آغاز سمیت ان کے 2016 کے فلم فئیر ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کے باعث بھی شامل کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں