نوبہیتا دلہن نے خوبصورت نہ ہونے پر شوہر کو قتل کر دیا

03:30 PM, 13 Apr, 2017

کڈڈلور: بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے ضلع کڈڈلور میں ایک ہفتہ پہلے شادی کے بندھن میں بندھنے والی دلہن نے اپنے ہی شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مکار بیوی نے ڈرامہ رچایا کہ اس کے شوہر کو کسی نے قتل کر دیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں پتہ چلا نوبہیتا دلہن نے خود ہی اپنے شوہر کو قتل کیا ہے۔

نوبہیتا دلہن نے اپنے شوہر کو اس وجہ سے قتل کر دیا کہ وہ خوبصورت نہیں تھا اور اس کی سہلیاں اس کو طعنے دیتی تھیں کہ اس کی جوڑی اپنے ہونیوالے شوہر کے ساتھ اچھی نہیں لگتی۔ روز روز کی باتیں سُننے پر دلہن نے طیش میں آ کر پتھر مار مار کر اپنے شوہر کو ابدی نیند سُلا دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں