اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کی بہن آصفہ بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر کو قومی اسمبلی میں خواتین سے متعلق بیان برہم ہو گئی۔ آصفہ بھٹو کہتی ہیں کہ خواتین کے بارے میں نازیبا بیانات کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے۔
انہوں نے کہا خواتین کے متعلق نازیبا باتیں پارلیمنٹ میں بڑے عرصے سے ہوتی چلی آ رہی ہیں۔ اس طرح کے نازیبا ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے۔ امید ہے خورشید شاہ اس پر معذرت کریں گے۔
واضح رہے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے ریمارکس دیئے تھے کہ خواتین ارکان خاموش ہو جائیں یا باہر جا کر بات کریں جس پرخورشید شاہ نے کہا کہ خواتین کو بولنے دیں یہ باتیں نہ کریں تو بیمار ہو جائیں گی۔ اس پر اسپیکر نے کہاں کہ وہ خواتین کا استحقاق مجروح کر رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں