خالد مقبول صدیقی گردے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

02:10 PM, 13 Apr, 2017

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی علیل ہو گئے۔ ایم کیو ایم کے رکن پارلیمنٹ خالد مقبول صدیقی کی طبعیت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کو گردے میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

خالد مقبول صدیقی کے گردے میں پتھری کا علاج پہلے سے جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آپریشن کرنا پڑے لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

گذشتہ دنوں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں حیدر آباد میں انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ وہ بیمار ہو گئے۔ انہیں علاج کے لئے بھٹائی ہسپتال داخل کرایا گیا ہے تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں