پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن مشتا ق غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سی پیک سمیت اہم معاملات میں خیبر پختونخوا کو مکمل طور پر نظر انداز کیا،پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنا زیادتی کی انتہا ہے،چائینہ روڈ میں وزیر اعلیٰ کل وفد کے ہمراہ روانہ ہونگے.
پشاور میں کتب میلہ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات مشتاق غنی نے کہا کہ وفاق نے چائنہ روڈ شو میں خیبر پختونخواا کو اندھیرے میں رکھا تاہم وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،کابینہ ارکان اور سرکاری محکموں کے سربراہان کے ہمراہ 14اور 15اپریل کوچائنہ روڈ میں شرکت کیلئے جائینگے،انہوں نے کہا کہ پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنازیادتی ہے، وفاقی حکومت پختونوں کےساتھ ہونےوالے مظالم بند کریں ، انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس بڑھانے کے باعث نصابی کتب کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں،مشاق غنی نے واضح کیا کہ عزیر بلوچ سمیت تمام دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کیخلا ف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔