کوئٹہ:ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے 41 حاضر سروس افسروں اور ملاز مین میں پلاٹس کے دستاویزات تقسیم

01:50 PM, 13 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے ڈا ئریکٹر جنرل میجر جنرل سہیل احمد خان کی کوئٹہ آمد۔ڈی جی اے ایس ایف نے ائے ایس ایف کے اہلکاروں میں پلاٹس کے دستادیزات تقسیم کئے۔

ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے سینئرحاضرسروس اہلکاروںمیں پلاٹس تقسیم کر نے کی تقریب کو ئٹہ ائر پو رٹ پر منعقد کی گئی ۔تقر یب کے مہمان خصوصی ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل سہیل احمد خان تھے ۔ جنہوں نے 41 حاضر سروس آفیسران اور ملاز مین میں پلاٹس کے دستاویزات تقسیم کئے ۔تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی جی اے ایس ایف کا کہنا تھاکہ ا دارے کے ملازمین کا مستقبل محفوظ ہے اور اسے مزید محفوظ بنائیں گے۔

تقر یب میں بتا یا گیا کہ اگلے مر حلے میں یہ پلا ٹس ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کے شہدااور دوران ملاز مت جاں بحق ہو نے والے اہلکاروں کے لوا حقین میں بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ تقر یب میں ڈی جی اے ایس ایف نے ائر پو رٹ روڈ پر نئے آ فیسر میس کی بھی نقاب کشا ئی کی۔

مزیدخبریں