لاہور:پاکستان فلم انڈسٹری پچھلے کئی عرصے سے زبوں حالی کا شکار تھی لیکن اب نوجوان فلمسازوں نے فلم انڈسٹری کو کافی اچھی فلمیں دے کر ختم ہونے سے بچا لیا ہے ان نوجوانوں میں نہ صرف ماہر فلمساز شامل ہیں بلکہ طالبعلم فلمساز بھی شامل ہیں ایسے ہی ایک پاکستانی فلم ساز شاہنواز زالی کا نام 'فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیاءانٹرٹینمنٹ اینڈ سپورٹس لسٹ' (30 سال سے کم عمرکے نوجوانوں کی کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی فہرست) شامل کرلیا گیا۔ہدایت کار شاہنواز زالی کی ڈاکومنٹری سو قدم (100Steps) کو متعدد بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور گلوبل فلم فیسٹیول شامل ہیں۔
ان کی فلم 'سو قدم' میں ایک نوجوان لڑکے کی زندگی کو پیش کیا گیا، اس فلم میں دکھایا گیا کہ کیسے ایک بچے کو خودکش بمبار بنادیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ شاہنواز زالی کا نام 2016 میں سٹوڈنٹ آسکر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
فوربز کی انڈر 30 ایشیاء انٹرٹینمنٹ اینڈ سپورٹس کی فہرست میں بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہے۔
پاکستانی نوجوان فلمساز ’فوربز‘ میں نمایاں
01:45 PM, 13 Apr, 2017