کراچی:عزیز آباد کے علاقے میں گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

01:31 PM, 13 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی:فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پایا واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،عزیز آباد نمبر دو گتہ فیکٹری کے علاقے میں ڈیکوریشن کے گودام میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر برگیڈ حکام کو اطلاع دی گئی تاہم فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، فائر برگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

مزیدخبریں