سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو ریٹائر ہوتے ہی نئی ذمہ داری مل گئی

سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو ریٹائر ہوتے ہی نئی ذمہ داری مل گئی

لاہور:سابق انسپکٹرجنرل مشتاق سکھیرا پر پنجاب حکومت کی نوازشات جاری۔ آئی جی پنجاب کےعہدے سے ریٹائر منٹ کے بعد پنجاب پولیس کےمشیر تعینات ہوگئے، بھاری تنخواہ بھی ملے گی۔

پنجاب حکومت نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو ان کی ریٹائرمنٹ کے ایک دن بعد ہی پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ کا مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (تھانہ کلچر) لگا دیا ہے جبکہ مشتاق سکھیرا صاحب کسی بیرون ملک کے سفیر لگنا چاہتے تھے لیکن انھیں وزیر اعلیٰ کا بھی مشیر نہیں بنایا گیا اور صرف پولیس ڈیپارٹمنٹ کا مشیر بنا دیا گیا ہے،دو صوبوں میں بطور آئی جی رینے کے بعد اور خصوصاً  پنجاب میں تقریبا 33ماہ سے زائد عرصہ آئی جی شپ کے بعد مشتاق سکیھرا کو مشیر لگادیا گیا ہے۔لاہور ۔ سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا کو بھی نواز دیا گیا۔


 مشتاق سکھیرا کو پنجاب پولیس کا مشیر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔ اپنی تعیناتی کے دوران تھانہ کلچر تبدیل نہ کرنے والے کو یہی ٹاسک دیدیا گیا۔ مشتاق سکھیرا تھانہ کلچر تبدیل کرنے کے فرائض سرانجام دیں گے۔

مصنف کے بارے میں