ڈزنی لینڈ کی 25ویں سالگرہ کی تقریبات زور وشور سے جاری

01:11 PM, 13 Apr, 2017

پیرس: بچوں کی انٹرٹینمنٹ کا سوچا جائے تو فورا ایک نام ذہن میں آتا ہے اور وہ ہے ڈزنی لینڈ ۔مشہور و معرود کردار تخلیق کرنے کے باعث ڈزنی لینڈ نے جہاں بچوں کو اپنا مداح بنایا ہے وہیں دنیا بھر میں بڑے بھی ان کرداروں کے گرویدہ ہو گئے ہیں ۔

ڈزنی لینڈ پارک پیرس سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ایک ایسی تفریحی جگہ ہے جو یورپ میں سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی جگہ ہے اور اسی خوشی کو دوبالا کرنے کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ڈزنی لینڈ کے 25سال مکمل ہونے پر رنگا رنگ تقریبات زوروشور سے جاری ہیں۔

25سال پہلے اسی تاریخ کو ڈزنی لینڈ کے دروازے عوام کے لئے کھولے جانے پر شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ڈزنی لینڈ کا افتتاح یکم اپریل 1992کو کیا گیا تھاجبکہ اس کے دروازے پہلی با ر12اپریل1992کو عوام کے لئے کھولے گئے تھے۔اس دن کو پرجوش انداز سے منانے کے لئے گزشتہ روزایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور و معروف اینی میٹڈ اور کارٹون کرداروں نے دلکش نظارے ترتیب دے کرشہر کی رونقیں بڑھا دیں۔

اس پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اوردلچسپ کاسٹیومز میں ڈزنی کرداروں کا روپ دھا ر کر سڑکوں کو پریڈ کی۔
دیوہیکل فلوٹس سڑکوں پر نکلے تو نا صرف سڑکیں ہزاروں روشنیوں میں نہا گئیں بلکہ رنگ برنگے کاسٹیومز میں پریڈ میں شریک پرفارمرز بھی ان کی دلکشی کو چار چاند لگاتے نظر آئے۔

مزیدخبریں