لاہور: ورلڈ اور اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ ہی کے دیس سے تعلق رکھنے والی بریانا لیسٹن کی عمر صرف 12 سالہ ہے جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دینے کے بعد دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے ریکارڈ پر نظریں جما لی ہیں۔ جنہوں نے 19.19 سیکنڈز میں 200 میٹر کا فیصلہ طے کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
بریانا لیسٹن نے 200 میٹر کی ریس صرف 23.72 سیکنڈز میں مکمل کر لی اور صرف 2 سیکنڈ کے فرق سے یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہیں.
جمیکن خاتون ایتھلیٹ تین روز قبل اسی ایونٹ کی 100 میٹر دوڑ کا فیصلہ 11.86 سیکنڈز میں طے کر کے سب کو حیران کر چکی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں