آصف زرداری کے ساتھیوں کی عدم بازیابی، پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

 آصف زرداری کے ساتھیوں کی عدم بازیابی، پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ سابق صدر آصف زرداری کے ساتھیوں کی عدم بازیابی پر پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا میں لعنت بھجتا ہوں اپوزیشن میں بیٹھ کر فائدے اٹھانے پر۔

بتایا جائے کہ کون لوگ اپنی بادشاہت قائم کیے ہوئے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے پورے سندھ سے زیادہ بجلی چوری لاہور میں کی جاتی ہے۔

واضح رہے ایک ہی ہفتے میں آصف علی زرداری کے تین قریبی ساتھی نواب لغاری، اشفاق لغاری اور غلام قادر مری لاپتہ ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں