لندن: ایک ہی دن میں تین افراد چاقو کے وار سے قتل

12:23 PM, 13 Apr, 2017

لندن: برطانیہ میں ایک بار پھر سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ لندن کے علاقے اسٹاک Newington میں دن دھاڑے بس میں حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے چاقو کے ساتھ مسافروں کو مارنے کی کوشش کی۔ ایک باہمت مسافر نے بہادری سے اس کا مقابلہ کیا۔ چاقو ہاتھ سے گرتے ہی حملہ آور بھاگ کھڑا ہوا۔

حملہ آور سے نمٹتے ہوئے مسافر کو چاقو سے کئی زخم بھی آئے۔ اس سے قبل شمالی لندن میں پانچ منٹ کے وقفے سے 19 اور 20 سالہ نوجوانوں کو چاقو کے حملے میں قتل کر دیا گیا۔

ادھر جنوب مشرقی لندن میں بھی 24 سالہ شخص کو چاقو بردار نے پے درپے وار سے قتل کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں