یورپین فٹبال لیگ ، رونالڈو کے ڈبل اسکور کے باعث ریال میڈرڈ نے فتح سمیٹ لی

12:04 PM, 13 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

یورپین فٹبال لیگ کوارٹر فائنلز میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے رونالڈو کے ڈبل اسکور کے باعث ریال میڈرڈ نے فتح سمیٹی  تو دہشت گردی کا نشانہ بننے والی بروشیا ڈورٹمنڈ کو شکست کا سامنا ہو گیا ۔یوئیفا چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنلز کے فرسٹ leg مقابلے میں اسٹار سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو ٹیم ریال میڈرڈ کا سامنا بائرن میونخ سے ہوا جس میں میڈرڈ کی جانب سے بہترین کھلاڑی رونالڈو نے ہمیشہ کی طرح بہترین کھیل کا ہی مظاہرہ کیا. پہلے 47 ویں اور پھر 77 ویں منٹ میں شاندار گول اسکور کیا  اور ٹیم کو میزبان حریف کے خلاف دو ایک سے کامیابی دلا دی .

ایک روز قبل دہشت گردی کا نشانہ بننے والی یوئیفا کی ٹیم بروشیا ڈورٹمنڈ دباؤ سے باہر نہ نکل سکی  اور کوارٹر فائنلز فرسٹ legمقابلے میں مناکو جیسی کمزور حریف کے خلاف تین دو سے شکست کھا بیٹھی .مناکو کے نوجوان کھلاڑی Kylian Mbappe نے دو بار گیند جال میں پھینکی .سیمی فائنلز میں رسائی کے لیے ڈورٹمنڈ کو 19 اپریل کو ہونیوالے سیکنڈ leg میچ میں بڑے مارجن سے کامیابی درکار ہو گی.

مزیدخبریں