کے پی میں احتساب اب اعلیٰ عدلیہ نگرانی میں ہو گا، عمران خان کا اعلان

11:56 AM, 13 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: احتساب کی مضبوطی کیلئے کپتان نیا فارمولالے آئے۔ پختونخوا احتساب کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے تابع کرنے کا اعلان کر دیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ  احتساب کمیشن کو حکومتی اثر و رسوخ اور مداخلت سے مکمل آزاد کر دیا ہے۔

احتساب کی مضبوطی کیلئے پی ٹی آئی نے پختونخوا احتساب کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے تابع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پختونخوا حکومت مسودہ قانونی منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ احتساب کمیشن کے ڈی جی کی تقرری چیف جسٹس کریں گے جبکہ کمیشن براہ راست چیف جسٹس کو جوابدہ ہوگ۔ احتساب کمیشن کو حکومتی اثر و رسوخ اور مداخلت سے مکمل آزاد کردیا۔ عمران خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ نیب کیلئے بھی اسی قسم کی قانون سازہونی چاہیئے۔ کپتان کا کہناتھا کہ نیب کے موجودہ سربراہ کو دو کرپٹ رہنماؤں نے ساز باز سے مقرر کیا۔، نیب کے موجودہ سربراہ احتساب میں مکمل ناکام ہوگئے۔

مزیدخبریں