نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر اور اپوزیشن جماعت کے اہم راہنما مانی سنکر کا کہنا ہے کہ بھارت کے بپاس کلبھوشن کی جان بچانے کے طریقہ ہے اور وہ ہے کہ پاک بھارت مذکرات کے ذریعے بھارتی جاسوس کی جان بچائے جا سکتی ہے۔
بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے مذکرات کے لیے سگنل دینا پڑے گے کیونکہ صرف ایک ہی طریقہ ہے جس کلبوشن کی جان بچائے جا سکتی ہے وہ مذکرات ہیں۔
مانی شنکر کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت کے پاس بھی کلبھوشن یادیو جیسا قیدی ہو تو پاکستان سے ڈیل ہو سکتی ہے اور اگر پاکستان میں اعتزاز احسن اور عاصمہ جہانگیر جیسے وکلا کی خدما ت لی جائیں تو یہ کیس جیتا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی فوجی عدالت نے 2 روز قبل بلوچستان سے گرفتار ”را“ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائی تھی ۔ جب کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ کلبھوشن کی رہائی کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔