آئندہ اجلاس میں پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری متوقع ہے، ترجمان آئی ایم ایف

09:38 PM, 12 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن :آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا، جس میں پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری متوقع ہے۔

آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزیک نے ایک طے شدہ پریس بریفنگ میں کہا بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہونا ہے اور یہ پاکستان کو اپنے ترقیاتی شراکت داروں سے ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کے بعد ہو رہا ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف جولی کوزیک کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف سطح کا معاہدہ جولائی میں طے پایا تھا۔ پاکستان نے 9 ماہ کا سٹینڈ بائے معاہدہ گزشتہ برس کامیابی سے مکمل کیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی تھی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان 37 ماہ کے قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کر رہا ہے۔

مزیدخبریں