زرمبادلہ کے ذخائر میں  اضافہ ، سٹیٹ بینک نے اعداد وشمار جاری کردیے

09:01 PM, 12 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق  سر کاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 3 کروڑ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 46 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 79 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ 

مزیدخبریں