آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

06:34 PM, 12 Sep, 2024

اسلام آباد: آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔ ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ستمبر کیلئے سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 13.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے ۔ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی قیمت 13.85 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ۔

مزیدخبریں