لاہور:پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں پر نئی پابندی عائد کی گئی ہے۔
پنجاب پولیس کے وہ جوان جو اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کی بجائے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، ان سب کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیر اعلیٰ ہاوس کی ہدایات پر یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہی ہے جس پر اب پابندی ہوگی۔